ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر کا دورہ تھانہ ویمن

ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر کا دورہ تھانہ ویمن

راولپنڈی (خبرنگار) ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا تھانہ ویمن کا دورہ،تھانہ کی اپگریڈیشن کیلئے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے تھانے کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے، ایف آئی آر کے بروقت اندراج اور میرٹ پر تفتیش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے اور چیک اینڈ بیلنس کیلئے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں