اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونیکا دعویٰ ختم ہو چکا،شیعہ علماکونسل

 اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونیکا دعویٰ ختم ہو چکا،شیعہ علماکونسل

اسلام آباد ( اپنے رپوٹر سے ) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ایرانی حملے اسرائیلی تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے ۔۔۔

اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونے کا دعویٰ نیست و نابود ہو چکا، ایران نے جرٔات کا مظاہرہ کرکے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ، ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی مظلوم فلسطینیوں اور ایران کی واضح حمایت کرنی چاہیے ، غزہ میں جنگ بندی اور تمام فلسطینیوں کی اسرائیلی قید سے رہائی کا مطالبہ کرنا وقت کا تقاضا ہے ، مغربی ممالک کو ایران پر الزامات عائد کرنے کا منافقانہ طرز عمل ترک کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنا چاہیے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں