سڑکوں پر کھڑے پا نی کی نکاسی یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں متحرک

سڑکوں پر کھڑے پا نی کی نکاسی یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں متحرک

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر پیر کے روز اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے دورانسڑکوں پر کھڑے پا نی کی نکاسی یقینی بنانے کیلئے سی ڈی اے ۔۔۔

 ایم سی آئی اور آئی سی ٹی کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک رہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں پر جمع ہونے والے پانی کو کلیئر کیا ۔ تیز بارش کے باعث شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے بھی متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ۔سی ڈی اے ، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی کی مشترکہ ٹیمیں سی ڈی اے کے سیکٹوریل ایریاز، ہاؤسنگ سوسائٹیز سمیت نان سیکٹوریل ایریاز اور دیگر نشیبی مقامات پر بھی متحرک رہیں۔ گھروں سمیت نشیبی علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپس کے ذ ریعے نکاسی آب کا کام کیا۔ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ نشیبی علاقوں کی سخت نگرانی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں