چونترہ میں فائرنگ ، مطلقہ خاتون اور ایک شخص قتل

 چونترہ میں فائرنگ ، مطلقہ خاتون اور ایک شخص قتل

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ چونترہ کے علاقہ راجڑ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مطلقہ خاتون اور ایک شخص کو قتل کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ یونین کونسل راجڑ کے سابق چیئرمین کے ڈیرے پر پیش آیاجہاں مقتولین کام کرتے تھے ۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد مکان بھی فروخت کر دیا تھا جبکہ مقتولہ اور سابق شوہر کے درمیان رنجش چل رہی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 44سالہ رانی بی بی اور35سالہ محسن کے نام سے ہوئی ہے ۔لاشوں کوپوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں