سی ڈی اے کے زیر اہتمام 2 مئی سے مفت یوگا کلاسز کا اجرا

سی ڈی اے کے زیر اہتمام 2 مئی سے مفت یوگا کلاسز کا اجرا

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سی ڈی اے کے شعبہ سپورٹس اینڈ کلچر کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے سیکٹر F-6 مرکز میں واقع ملٹی پرپز گراؤنڈ اور F-9 پارک، مہران گیٹ نزد بارہ دری میں 2 مئی سے مفت یوگا کلا سز کا اجرا کیا جارہا ہے۔

ان کلا سز کو دو شفٹس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں مارننگ شفٹ کے اوقات کار صبح 6 بجے تا 8 بجے اور شام کے اوقات کار 4:30 بجے تا 6:30   ہونگے، ان یوگا کلا سز میں ہر عمر کے مرد و خواتین بغیر کسی فیس کے شامل ہوسکتے ہیں۔ سیکٹر F-6 ملٹی پرپز گراؤنڈ اور سیکٹر G-11 ملٹی پرپز گراؤنڈ میں 16 سال سے کم عمر کے بچے بچیوں کے لئے باسٹک بال، لان ٹینس سمیت فٹسال کی کوچنگ کلا سز کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کی جانب سے شہریوں کی سہولیات کیلئے ہیلپ لائن نمبرز 9201607-051 اور 5181508-0331 بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں