سرچ آ پریشن، 2مشکوک افراد،5موٹر سائیکل تھانے منتقل

 سرچ آ پریشن، 2مشکوک افراد،5موٹر سائیکل تھانے منتقل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔۔۔

 جس کے دوران 30 گھروں ،11 گاڑیوں ، 13 موٹرسائیکلوں اور 40 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا ، اس موقع پر 2 مشکوک افراد اور 5 موٹر سائیکلوں کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں