کرکٹ سٹیڈیم کی صفا ئی کیلئے آر ڈبلیو ایم سی ورکرز مامور

 کرکٹ سٹیڈیم کی صفا ئی کیلئے آر ڈبلیو ایم سی ورکرز مامور

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالی پاکستان،نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے سٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی یقینی بنانے کیلئے ورکرز صبح اور شام کی دو شفٹو ں میں تعینات کر دیئے ہیں ۔

 سٹیڈیم کے اندر اور باہر بھرپور صفائی آپریشن کیا گیا،مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کی گئی،ڈبل روڈ اور ملحقہ علاقے میں موجود کنٹینرز کو روزانہ کی بنیادوں پر خالی کر کے دھویا جا رہا ہے ، گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں صفائی کا معائنہ کرنے کے موقع پر سی ای او رانا ساجد صفدر نے کہا کہ صفائی ستھرا ئی برقرار رکھنے کیلئے ورکرز کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں جو میچ سے قبل اور بعد میں صفائی کو یقینی بنائینگے ۔،ڈبل روڈ،پنڈی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقے کی مکمل صفائی کر دی گئی ہے اور یہ عمل سیریز کے اختتام تک جاری رہیگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں