عوام پھل دار پودے لگانے کو ترجیح دیں، سٹیشن کمانڈر مری

عوام پھل دار پودے لگانے کو  ترجیح دیں، سٹیشن کمانڈر مری

مری(نمائندہ دنیا)ملکہ کوہسار ملک کا انتہائی اہمیت کا حامل سیاحتی مقام ہے،عوام پھل دار پودے لگانے کو ترجیح دیں، گلوبل وارمنگ کا مقابلہ شجر کا ری سے ہی ممکن ہے۔

  ان خیالات کا اظہار سٹیشن کمانڈرمری ذاکر اللہ خان اورچیف ایگزیکٹوآفیسر کینٹ بورڈمری محمد عبداللہ نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر طلبا ،طالبات اور دیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کو بھی دیگر پودوں کے علاوہ پھلدار پودے لگانے کوترجیح دینی چاہیے۔ سٹیشن کمانڈر نے کلاس فور ملازمین میں نقدانعامات بھی تقسیم کیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں