گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 10سالہ بچہ زخمی

گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 10سالہ بچہ زخمی

راولپنڈی (خبرنگار) ٹریفک حادثات میں ایک شہری جاں بحق جبکہ دس سالہ بچہ زخمی ہو گیا، ادھر لڑائی جھگڑے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

تھانہ بنی پولیس کو طیب شاہد نے بتایا کہ بیٹا فائق طیب گھر کی طرف سید پور روڈ سے جا رہا تھا کہ ایک گاڑی آلٹو نے اس کے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ، حادثہ کی وجہ سے میرابیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور فرار ہو گیا۔ ویسٹریج پولیس کو تاج گل نے بتایا کہ گاڑی کی ٹکر سے بیٹا آزاد گل عمر 10 سال شدید زخمی ہو گیا، ا یئر ر پورٹ کی حدود میں تو قیر نے چھری کا وار کرکے عبدالرحمان کو زخمی کر دیا ، محمدضمیر نے کلہاڑی کا وار کرکے محمد رمضان کو زخمی کر دیا ،محمد عقیل نے کلہاڑی کے وار سے اسلام کو زخمی کر دیا ، توقیر نے تشدد کرکے عصمت اللہ کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں