وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ملاقات

 وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے وزیراعلیٰ  گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ملاقات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گزشتہ روز ملاقات کی۔

 اس موقع پر تتہ پانی اور قراقرم ہائی وے پر آر سی پل کی تعمیر، بابو سرٹنل کا افتتاح و روڈ کی تعمیر، شوتار، جگلوٹ اور سکردو روڈ کی تعمیر پر بات چیت کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں