وا ہ کینٹ ، سینٹ پال سکول میں سا لانہ آرٹ شو کا انعقاد

وا ہ کینٹ ، سینٹ پال سکول  میں سا لانہ آرٹ شو کا انعقاد

واہ کینٹ(دنیا رپورٹ)سینٹ پال سکول واہ کینٹ میں سالانہ آرٹ شو2024 کا رنگارنگ انعقاد کیاگیا، آرٹ شو میں طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

آرٹ شو کی خاص بات طلبا کے مابین آرٹ کمپیٹیشن تھا طلبا نے مقررہ وقت میں واٹر اور آئل کلر سے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔طلبہ کی پینٹنگز کو شرکا نے بہت پسند کیا ۔ اس موقع پر چیئر مین سینٹ پال سکولز ڈاکٹر شفقت حیات نے آرٹ شو کے کامیاب انعقاد پر اساتذہ اور طلبا کو مبارکباد دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں