غیر ملکی سمیت 24 ملزم گرفتار ،130 لٹر شراب ، 2کلو آئس ، 3کلو، ہیروئن برآمد

غیر  ملکی  سمیت  24 ملزم  گرفتار  ،130  لٹر  شراب  ، 2کلو  آئس  ،  3کلو،  ہیروئن  برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے 24جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے جمال مسیح کو گرفتار کرکے 230گرام آئس، تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے علی زیب سے 570گرام ہیروئن اور 65گرام آئس، مارگلہ پولیس نے عبدالقہار سے ایک کین شراب۔۔

کراچی کمپنی پولیس نے فیضان سے 105گرام آئس، گولڑہ پولیس نے ہیل الرحمن اور شان علی سے 275گرام آئس، سنگجانی پولیس نے عامر خان سے 310گرام ہیروئن، تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے یاسر اشرف اور عدنان سے 570گرام ہیروئن اور 90گرام آئس، تھانہ پھلگراں پولیس نے تنویر خان اور عمیر ضیا سے 20لٹر شراب، 1030گرام چرس اور ایک پستول، تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے سجاد علی اور محمد اخلاق سے 537گرام ہیروئن اور 67گرام آئس، تھانہ بنی گالا پولیس نے قاسم سے 175گرام ہیروئن، کھنہ پولیس نے شہریار اور اعجاز احمد سے 372گرام ہیروئن، 122گرام آئس اور ایک پستول برآمد کیا، تھانہ کورال پولیس نے آتش مسیح سے 208گرام ہیروئن، تھانہ کرپا پولیس نے غفور اور عمران مسیح سے 60گرام چرس اور 29گرام آئس برآمد کی۔ تھانہ ہمک پولیس نے حبیب سے 208گرام ہیروئن، لوہی بھیر پولیس نے حسن شہزاد سے 570گرام ہیروئن اور 125گرام آئس برآمد کی۔ انسداد رابری یونٹ نے محمد سلیمان سے 1کلو گرام سے زائد آئس اور چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ شالیمار پولیس نے ایک غیر ملکی سمیت 3ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 110بوتلیں ملکی و غیر ملکی شراب، 150نشہ آور گولیاں اور ایک ایم پی فور رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمر ارشد، خان محمد اور لیو (چائنیز) کے ناموں سے ہوئی ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں