اخبار فروش یونین کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

اخبار فروش یونین کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

ملتان(لیڈی رپورٹر)اخبار فروش یونین کے زیر اہتمام اخبار فروشوں کے لئے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

جسے اخبار فروش برادری نے خوب سراہا ۔ آئی کیمپ میں ڈاکٹر حاجی امتیاز اسلم اخبار فروش یونین کے ممبران کی آنکھوں کا چیک اپ کیا اور ادویات وعلاج معالجہ بارے رہنمائی دی۔ اس موقع پر صدر اخبار فروش یونین ملک نواز اتیرا،جنرل سیکرٹری نوید خان ڈمرہ،ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا،خواجہ احمد،ممبر فیڈریشن حاجی شہزاد،عاشق کھیٹرا، اللہ یار اتیرا،ملک عباس،ملک فرقان حاجی سعید، ملک عمر، شفی محمد،ملک محبوب پرویز، شاہد اتیرا، ملک آصف، ملک وسیم ودیگر شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں