او جی ڈی سی ایل نے 31مارچ تک کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

 او جی ڈی سی ایل نے 31مارچ  تک کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آ باد ( دنیا رپورٹ ) او جی ڈی سی ایل نے 31 مارچ تک کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ، کمپنی کا خالص منافع مبلغ 171.104 ارب روپے رہا۔

او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ا جلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 31 مارچ2024 کوختم ہونے والی مدت کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ او جی ڈی سی ایل کی مالی سال 2023-24 کے پہلے نوماہ میں نیٹ سیلز مبلغ348.164 ارب روپے رہی۔جبکہ اسی عرصے کے دوران بعداز ادائیگی ٹیکس کمپنی کا خالص منافع مبلغ 171.104 ارب روپے رہا۔

 اور فی شیئر آمدنی39.78 روپے رہی۔ علاوہ ازیں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2.00 روپے فی شیئر تقریباً20 فیصد عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا ہے ۔ 

  

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں