مزید 20 پیشہ ور بھکاری گرفتار

مزید 20 پیشہ ور بھکاری گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرلیا، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج جبکہ کم عمر بچوں کو فلاحی سنٹرز منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے زونل ایس پیز کو ہدایت کی کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اپنی زیرِ نگرانی آپریشن جاری رکھیں۔ شہری اپنے صدقات پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز نہ دیں اور ان کی حوصلہ شکنی کریں، اگر تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں میں پیشہ ور بھکاری نظر آئیں تو فوری ’’پکار 15‘‘ پر پولیس کو اطلاع دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں