مزدور حق کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے:ریلوے مزدور الائنس

 مزدور حق کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے:ریلوے مزدور الائنس

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ریلوے مزدور الائنس کے زیر اہتمام راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر مزدور ڈے پر بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت ریلوے مزدور الائنس سمپارس یونین کے جنرل سیکرٹری محمد علی، مزدور الائنس راولپنڈی ڈویژن کے بابر خان قادری، شوکت علی اعوان، زاہد خان، شوکت خان جدون، خالد عمران، سردار عبدالقدوس، عمران علی، ارشد کلیامی، ملک مہربان، شہزاد اقبال نے کی اور شکاگو کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ الائنس کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا مزدوروں کو جائز حقوق سے محروم رکھا گیا تو وہ کسی بھی حد تک جانے سے درگزر نہیں کریں گے۔ افسوس مزدور مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، پاکستان میں مزدوروں کے حقوق اور تنخواہیں بہت کم ہیں۔ تنخواہوں میں 100 فیصد، میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں