سرنگ کھود کر 1031بیرل کروڈ آ ئل چوری کر لیا گیا

 سرنگ کھود کر 1031بیرل کروڈ آ ئل چوری کر لیا گیا

راولپنڈی (خبرنگار) سرنگ کھود کر1031 بیرل کروڈ آ ئل چوری کر لیا گیا ۔تھانہ دھمیال پولیس کو شاہد احمد پاکستان آئل فیلڈ ز نے بتایا کہ کمپنی پیٹر ول مین یاسر محموداور حارث کے ہمراہ دھمیا ل میں گشت پر تھے کہ شک گزرنے پر۔۔۔

 کھدائی کی تو کمپنی کی 10 انچ کی لا ئن میں ٹیمپرنگ کر کے کلمپ لگا یا گیا تھا جس کے ساتھ پائپ لگا تھا جو سرنگ کھود کر ا یک مکان کے پا نی کے زیر زمین ٹینک میں گیا ہوا تھا،مکان مالک محمد ارسال کو موقع پر قابو کرلیا گیا ۔کمپنی کا کروڈ آ ئل 1031 بیر ل چوری ہوا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں