کرایہ کا مکان دلا نے کے بہانے خاتون کو بے آبرو کر دیا گیا

  کرایہ کا مکان دلا نے کے بہانے خاتون کو بے آبرو کر دیا گیا

راولپنڈی (احمد بھٹی) کرایہ کے مکان کا جھانسہ سے کر خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے پر پولیس نے دو خواتین سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

 تھانہ سٹی پولیس کو (ح) بی بی نے بتایا کہ کرایہ کا مکان دیکھنے کے لئے آمنہ کے ساتھ لیاقت روڈ پر گئی جہاں پراللہ رکھاعرف کو کی نامی شخص پہلے سے موجود تھا ۔کوکی مجھے اپنے ساتھ آر یہ محلہ میں ایک فلیٹ کے اندر لے گیا جہاں پہلے سے ایک نامعلوم شخص موجود تھا،ملزمان نے اندر سے کنڈی لگالی میں باہر نکلنے لگی تو انہوں نے مجھے زدو کوب کرنا شروع کر دیا اورجان سے مارنے کی دھمکی دی اورپھر مجھ سے زبردستی زیادتی کی،میں نے شور کیا تو ساتھ والے کمرے میں موجود میڈم ثمر نامی خاتون نے زور زور سے اونچی آواز میں ڈیک لگا دیا ،اس دوران نا معلوم شخص نے میری ویڈیو بھی بنائی اور دھمکی دی کی اگر کسی کو بتایا تو تمہاری ویڈیو وائرل کر دیں گے اور جان سے مار دیں گے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں