ایف ڈی ای کے تعلیمی اداروں میں 1250 اساتذہ کی کمی

ایف ڈی ای کے تعلیمی اداروں میں 1250 اساتذہ کی کمی

اسلام آباد(ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر)وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں 1250 اساتذہ کی کمی کے باعث 43750 بچوں کی پڑھائی متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دوسری جانب وفاقی سیکر ٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین وانی نے دنیا کو بتایا کہ وزارت تعلیم ہنگامی بنیادوں پر اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے تعینا تیاں عمل میں لا رہی ہے، تمام خالی پوسٹیں تین ماہ کے اندر پر کی جائیں گی۔ دنیا کو دستیاب دستاویز کے مطابق اس وقت ایف ڈی ای کے زیر انتظام سر کاری تعلیمی اداروں میں 35 بچوں کو پڑھانے کے لئے ایک استاد ہے، ایک سے دو ماہ کے اندر 383 ڈیپو ٹیشن اور 237 ایلیمنٹری سکول ٹیچرز ملا کر 750 اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی جبکہ پانچ سو اساتذہ دوسرے مرحلے میں تعینات کئے جائیں گے، دستاویز کے مطابق ان اساتذہ کی تعیناتیوں سے 43750 بچے مستفید ہوسکیں گے۔ سیکر ٹری تعلیم محی الدین وانی نے بتایا کہ وزارت تعلیم تمام خالی اسامیوں کو تین ماہ میں پر کرے گی۔ اساتذہ کو ٹیچنگ کے لئے جدید ترین طریقہ کار سے متعلق ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں