فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 15سولٹر مضر صحت دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 15سولٹر مضر صحت دودھ تلف

اسلام آ باد ( دنیا رپورٹ ) وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی ناقص دودھ کیخلاف بڑھتی ہو ئی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کا نوٹس۔۔۔

 مختلف ڈیری شاپس کی چیکنگ کے دوران 15سو لٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کر دیا گیا،نمونے حاصل کرکے مزید کارروائی کیلئے لیبارٹری ارسال کر دیئے گئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے مختلف ہوٹلز کی صفائی کے حوالے سے مالکان کو سخت ہدایات جاری کیں ۔فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اشیا رکھنے پر بھاری جرمانے عائدکئے اور ایک دکان سیل کر دی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں