بغیر منظوری بنائی گئی عمارتیں 30 جون کے بعد سیل کردی جا ئینگی

بغیر منظوری بنائی گئی عمارتیں 30 جون کے بعد سیل کردی جا ئینگی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے نے اسلام آباد کے پرانے مراکز و بلیو ایریا کی عمارات بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ عمارات کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے کاروبار دوست حوصلہ افزا پلان ایک ہفتے میں پیش کیا جائے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر بنائی جانے والی عمارات کے خلاف 30 جون کے بعد کارروائیوں کا آغاز کیا جائیگا۔ اس لئے مالکان بلڈنگز پلان کی منظوری کیلئے 30 جون 2024 سے پہلے اپلائی کریں بصورت دیگر 30 جون کے بعد عمارات کو سربمہر کردیا جائے گا۔ اجلاس میں بلڈنگز پلان کی منظوری کے چارجز بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں