او جی ڈی سی ایل کرکٹ ٹیم نے فرسٹ کلاس کیلئے کوالیفائی کرلیا

او جی ڈی سی ایل کرکٹ ٹیم نے فرسٹ کلاس کیلئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) او جی ڈی سی ایل نے جمعرات کو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ- II 2023-24میں اپنی کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منایا۔

اس فتح کے ساتھ او جی ڈی سی ایل کی کرکٹ ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں او جی ڈی سی ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کو شکست دی۔ اس سلسلے میں او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں ایک خصوصی تقریب اور ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں، اس موقع پر او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی/سی ای او احمد حیات لک نے کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ ٹورنامنٹ میں کل 24ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ او جی ڈی سی ایل کی ٹیم اپنے پول میں سرفہرست رہی اور سیمی فائنل میں خیابان امین کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں