20منشیات فروش گرفتار، 3 کلو چرس، 70 لٹر شراب برآمد

20منشیات فروش گرفتار، 3 کلو چرس، 70 لٹر شراب برآمد

راولپنڈی(خبرنگار)پولیس نے 20 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 3 کلو سے زائد چرس، 70 لٹر شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

تھانہ مری پولیس نے شاہ نور سے 1کلو 400گرام چرس، عبدالواثق سے 1کلو 100گرام چرس، جواد سے 527گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے ندیم سے 15لٹر شراب، تھانہ نصیرآباد پولیس نے عمران سے 10لٹر شراب، بلال سے 10لٹر شراب، راجہ بلال سے 10لٹر شراب، عرفان سے 10لٹر شراب، تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے تیمور عالم سے 10لٹر شراب، مظہر سے 5لٹر شراب، تھانہ سول لائنز پولیس نے سلیمان سے پستول، عاطف سے پستول، فرحان سے پستول، تھانہ گوجرخان پولیس نے حارث سے پستول، عبیدالرحمن سے پستول، واہ کینٹ پولیس نے راشد سے پستول، جنید سے پستول، تھانہ رتہ امرال پولیس نے جہانگیر سے پستول، پیرودہائی پولیس نے شہزاد سے پستول اور تھانہ نصیرآباد پولیس نے نصیر سے بھی پستول برآمد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں