خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے شہر یوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے شہر یوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) اسلام آباد میں عرصہ دراز سے خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے متعدد تھانوں کو فراڈ اور قتل کے سنگین جرائم میں مطلوب 3رکنی گینگ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سردار علی خان، مانی گل اور شہزادہ محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی، ملزم مانی گل تھانہ ترنول کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم بھی ہے، تمام ملزم متعدد وارداتوں میں سابق ریکارڈ یافتہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں