ڈسٹرکٹ آ فیسرایچ آر ایم کی انکریمنٹ روکنے کیخلاف اپیل مسترد

ڈسٹرکٹ آ فیسرایچ آر ایم کی انکریمنٹ روکنے کیخلاف اپیل مسترد

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) راولپنڈی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کی شکایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایچ آر ایم ڈاکٹر سرفراز کو نااہلی و بدانتظامی پر ایک سال کیلئے انکریمنٹ روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔۔

 جس کیخلاف انہوں نے اپیل کی تھی جسے چیف سیکرٹری پنجاب نے مسترد کر دیا۔ راولپنڈی کے رہائشی نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کو ایک درخواست دی تھی کہ تمام بھرتیاں سیاسی طور پر کی گئی ہیں، جس کی انکوائری کی گئی تاہم ڈاکٹر سرفرار بھرتی ہونے والے ملازمین کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہیں دے سکے تھے۔ اپیل میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ریکروٹمنٹ پالیسی 2022 کے مطابق سکروٹنی کمیٹی نے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا، درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کیلئے کوئی تحریری امتحان نہیں لیا گیا تھا، ریکروٹمنٹ کمیٹی نے میرٹ پر کام مکمل کرنے کی پوری کوشش کی اور کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں کی، ان کی اپیل کو غیر تسلی بخش قرار دیکر مسترد کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں