شندور پولو فیسٹیول 28 جون کو شروع، تیاریاں مکمل

شندور پولو فیسٹیول 28 جون کو شروع، تیاریاں مکمل

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)شندور پولو فیسٹیول 28 جون کو شیڈول کے مطابق شروع ہوگا، مشیر سیاحت کی ہدایات کی روشنی میں تین روزہ فیسٹیول کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔۔۔

 ڈی سی اپر چترال نے مقامی سطح پر عیدالاضحی کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، مقامی لوگوں سے بھی مسلسل رابطوں میں ہیں، فیسٹیول میں پولو میچز کے علا وہ چترال اور گلگت بلتستان کی لوک دھنوں پر مبنی محفل موسیقی بھی منعقد ہوگی۔سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا محمد بختیار خان نے کہا ہے کہ شندور پولو فیسٹیول کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سیاحت و ثقافت پشاور کے کانفرنس روم میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں