آر ڈبلیو ایم سی عملہ کی چھٹیاں منسوخ ،3832ورکرز ڈیوٹی دینگے

 آر ڈبلیو ایم سی عملہ کی چھٹیاں منسوخ ،3832ورکرز ڈیوٹی دینگے

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی پرشہر کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن پلان کو حتمی شکل دیدی ،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راناساجد صفدر نے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔۔۔

تقریباً3832ورکرز عید سے ایک دن قبل سے لیکر تیسر ے دن تک صفائی کے فرائض انجام دینگے ،عید الاضحی صفائی آپریشن میں 485گاڑیاں استعمال ہوں گی،راولپنڈی شہرمری اور تحصیلوں میں 18 مستقل اور43موبائل ٹرانسفر سٹیشز قائم کئے جائینگے ،شہر میں شکایات کے اندراج،آگاہی کیلئے 3 کیمپ کمیٹی چوک،سکستھ روڈ اور کمرشل مارکیٹ میں قائم کر دیئے گئے ہیں، کمپنی ہیڈ آفس میں کنٹرول و مانیٹرنگ روم،ہیلپ لائن نمبر1139،اینڈرائیڈ موبائل ایپ کلین راولپنڈی چوبیس گھنٹے کام کرینگے ،ڈھا ئی لاکھ بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز اور10000 آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے جارہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں