بغیر وارنٹ گھر پر چھاپہ،چوکی انچارج سنی بینک و دیگر اہلکار معطل

بغیر وارنٹ گھر پر چھاپہ،چوکی انچارج سنی بینک و دیگر اہلکار معطل

مری(نمائندہ دنیا)سنی بینک پولیس چوکی کے انچارج اور اہلکاروں کی جانب سے کھنی تاک میں شہری قریش عباسی کے گھر غیر قانونی چھاپے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر عوام نے سخت احتجاج کیا۔

 کلڈنہ چوک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک گھنٹوں بند کر دی، پولیس کے اعلیٰ حکام نے مظاہرین کے مطالبہ پر چوکی انچارج سنی بینک چودھری گلزار اور ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ۔گزشتہ روز پولیس نے قریش نامی شخص کے گھر پر بغیر وارنٹ چھاپہ مارا تھا، یہ علاقہ چوکی پھگواڑی کی حدود میں آتا ہے ۔ ڈی ایس پی مری ملک ارشد نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں