6منشیات فروش گرفتار، 4کلو چرس، 48لٹر شراب برآمد

6منشیات فروش گرفتار، 4کلو چرس، 48لٹر شراب برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 6منشیا ت فروشوںکو گرفتار کر کے 4 کلو سے زائد چرس اور 48 لٹر شراب برآمد کرلی۔

جاتلی پولیس نے واحد سے 1کلو 890گرام چرس، صادق آباد پولیس نے دلدار سے 1کلو 390گرام چرس، عاشر سے 1کلو 210گرام چرس، عمیر سے 7لٹر شراب، جاتلی پولیس نے عدنان سے 40بوتل شراب، مورگاہ پولیس نے عبداللہ سے 1بوتل شراب برآمد کی، مقدمات درج کر لئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں