موٹرسائیکل، 3 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے، مزاحمت پر 1 زخمی

موٹرسائیکل، 3 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے، مزاحمت پر 1 زخمی

راولپنڈی (خبرنگار) گزشتہ 72 گھنٹوں میں ایک گاڑی، ایک رکشہ، 24موٹرسائیکل چوری ہو گئے جبکہ ایک موٹرسائیکل، 3لاکھ روپے اور موبائل فونز چھین لئے گئے، مزاحمت پر ایک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا گیا۔

تھانہ واہ کینٹ کی حدود سے منصور احمد کی گاڑی، تھانہ ٹیکسلا کی حدود سے جاوید کا رکشہ چوری ہو گیا۔ تھانہ مندرہ پولیس کو سعد نے بتایا کہ دو مسلح افراد نے 13ہزار روپے چھین لئے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، وارث خان میں شعیب سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ بنی پولیس کو وحید نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موبائل فونز اور رقم چھین لی، روات میں ذوالفقار سے تین لاکھ روپے چھین لیے گئے ۔ ٹیکسلا میں نذیر کے گھر سے 12لاکھ روپے، 22لاکھ روپے کاسونا، نصیرآباد میں جہانز یب کے گھر سے 70لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا گیا۔ وارث خان میں شاہد محمود کے دفتر سے 2230000روپے چوری ہو گئے، صادق آباد پولیس کو ارشد محمود نے بتایا کہ میرا قربانی کا بکرا چوری ہو گیا۔ پیرودہائی کی حدود سے شیر زمین کے 6بکرے چوری ہو گئے، ایئرپورٹ کی حدود میں فراز نعیم کی گاڑی سے ایک لاکھ روپے چوری کر لیے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں