پولیس افسر شہریوں کیلئے آسانیاں پید ا کریں ، آ ئی جی اسلام آباد

پولیس افسر شہریوں کیلئے آسانیاں پید ا کریں ، آ ئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ضلع بھر کے افسران کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا ۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سپیشل انیشی ایٹو پولیس سٹیشن پروٹوکولز کے تحت تھانہ جات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ،افسران شہریوں کے لیے آسانیاں اور سہولیات پیدا کریں،وفاقی دار الحکومت کو جرائم سے پاک شہر بنایا جائے گا، سپیشل انیشی ایٹو پولیس سٹیشن کے تحت ہر تھانے میں 24 گھنٹے کے لئے ایک انکوائری افسر تعینات کیا جائے جو عوام کے مسائل سنے ۔تمام افسران جرائم کے خلاف کمر کس لیں ،اپنے علاقوں میں جرائم کنٹرول کرنے کے لئے پیٹرولنگ بڑھائیں اورعلا قہ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی فہرستیں بنائیں اور ان کو ٹریس کرکے گرفتار کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں