بجلی چوری کرنے پر 1450افراد گرفتار، 62کروڑ 75 لاکھ جر مانہ

 بجلی چوری کرنے پر 1450افراد گرفتار، 62کروڑ 75 لاکھ جر مانہ

اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) آئیسکو نے 1 لاکھ 30 ہزار سے زائدبجلی نادہندگان سے 3 ارب 33 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی ۔۔۔

 7 ستمبر 2023 سے جاری آپریشن کے دوران اب تک 13 لاکھ 10 ہزار 874 میٹرز چیک کئے گئے اور بجلی چوری کرنے پر متعلقہ صارفین کو 62 کروڑ 75 لاکھ 22 ہزار 23 روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ بجلی چوروں کے خلاف 1872 ایف آئی آرز کا اندراج کر کے 1450 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنے ذمے بجلی واجبات وقت پر ادا کریں تاکہ انہیں بجلی کی بلا تعطل فرا ہمی جاری رکھی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں