لنڈی کوتل میں صحافی کا قتل، احتجاج چوتھے روز بھی جاری

لنڈی کوتل میں صحافی کا قتل، احتجاج چوتھے روز بھی جاری

خیبر(نمائندہ دنیا)لنڈی کوتل میں سینئر صحافی خلیل جبران آفریدی کے قتل کے خلاف چوتھے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، شرکا کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

شرکا نے لنڈی کوتل خیبر مارکیٹ کے ساتھ احتجاجی دھرنا دیا، مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، سینکڑوں افراد نے تکیہ مقام سے حاجی ایوب کلی تک احتجاجی ریلی بھی نکالی، تحصیل چیئرمین شاہ خالدشنواری، شاہ حسین شنواری، مراد حسین آفریدی ودیگر نے کہا ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، قاتلوں کو پکڑ ے ورنہ احتجاج کو تحریک کی شکل دینگے ۔آخر میں مشران نے فیصلہ کیا کہ ہر قوم سے پندرہ افراد لئے جائیں گے اور ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تحریک کو آگے لے کر چلے گی جبکہ صبح شام کو احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں