سی ڈی اے 27 جون کو مارگلہ ٹری ڈرائیو سیشن کا انعقاد کریگی

 سی ڈی اے 27 جون کو مارگلہ  ٹری ڈرائیو سیشن کا انعقاد کریگی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے 27 جون کو مارگلہ ٹری ڈرائیو سیشن کا انعقاد کریگی، اسکا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

چیئرمین نے بتایا کہ اوپن ہاؤس کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر میں 27 جون کی شام 4بجے سے 6بجے کیا جائے گا،مارگلہ ٹری ڈرائیو اوپن ہا ؤس سیشن میں کارپوریٹ سیکٹر، رضا کار، جنرل پبلک، تعلیمی اداروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔ اوپن ہاؤس سیشن کا مقصد جولائی کے پہلے ہفتے میں ہونے والی مارگلہ ہلزٹری پلانٹیشن ڈرائیو میں تمام لوگوں کو شامل کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں