کامسیٹس یونیورسٹی اور یورپین آرگنائزیشن برائے نیو کلیئر ریسرچ سرن کا تعاون پر اتفاق

  کامسیٹس یونیورسٹی اور یورپین  آرگنائزیشن برائے نیو کلیئر  ریسرچ سرن کا تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور یورپین آرگنائزیشن برائے نیو کلیئر ریسرچ (CERN)کا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔۔۔

 کامسیٹس نے CERN کے دو رکنی وفد کی اسلام آباد کیمپس میں میزبانی کی۔ وفد میں ڈاکٹرLuciano Musa، پراجیکٹ لیڈر ALICE، (A Large Ion Collider Experiment) CERN، اور ڈاکٹر Luca Malgeri سینئر محقق شامل تھے ۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر ظفر یاسین، ڈائریکٹر CERN ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور ڈاکٹر الطاف الرحمٰن، ڈائریکٹر CERN، سوئٹزرلینڈ بھی شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں