چین کو برآمد کرنے کیلئے 10ہزار ایکڑ رقبہ پر مرچ کی کاشت

 چین کو برآمد کرنے کیلئے 10ہزار ایکڑ رقبہ پر مرچ کی کاشت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان میں چائنیز چلی کنٹریکٹ فارمنگ پراجیکٹ کے تحت 10 ہزار ایکڑ رقبے پر مرچ کی کاشت، تمام کنٹریکٹ فارمرز کی پیداوار چین کو برآمد کی جائے گی۔۔۔

 کنٹریکٹ فارمرز پورے پاکستان خاص طور پر سندھ، وسطی اور جنوبی پنجاب میں ہیں،چینی مارکیٹ میں مرچ کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، پاکستان کو مرچ کی پیداوار میں خود کفیل بنایا جائے گا۔چین کی ایل ٹی ای سی انٹرنیشنل ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستانی کاشتکاروں کے ساتھ مل کر 10 ہزار ایکڑ رقبے پر مرچ کی کاشت کی ہے تاکہ اسے چین کو برآمد کیا جا سکے ۔ اعلیٰ معیار کی ہائبرڈ مرچ کے بیج فراہم کرنے کے لیے مشہور کمپنی نے جون میں سندھ، وسطی اور جنوبی پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں فی ایکڑ 3 ٹن سے زائد خشک لال مرچ کی کامیاب پیداوار حاصل کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں