کم از کم پنشن35ہزار کی جا ئے ،ایکس سروس مین سوسا ئٹی

کم از کم پنشن35ہزار کی جا ئے ،ایکس سروس مین سوسا ئٹی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ایک غیر سیاسی فورم ہے ، سابق فوجیوں، مریضوں، پنشنرز اور شہدا کی بیوائوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بات ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے سی ڈ بلیو سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا سابق فوجیوں کی کم از کم پنشن ماہانہ 35000 روپے ہونی چا ہئے ،تمغہ اول خدمت 1,2 اور 3 کے اعزازیہ میں بھی اضافہ کیا جا ئے ۔ اجلاس میں وائس ایڈمرل (ر) عبدالعلیم ، جنرل(ر ) کمال اکبر، ایئر مارشل (ر) شاہین ، کرنل (ر)جمشید، حبیب کیانی اور عزیز اعوان نے شرکت کی۔ عبدالقیوم نے کہا کہ موجودہ حالات میں پنشن میں اضافہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ہونا چا ہئے ، ایک رینک کی پنشن سب کیلئے برابر ہونی چا ہئے ، سابق فوجیوں کے لئے صحت اور تعلیم کی سہولتیں ناکافی ہیں ان کو بڑھایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں