نرسنگ امتحان بذریعہ این ٹی ایس نہ لیے جائیں، پی این ایم سی

نرسنگ امتحان بذریعہ این ٹی ایس نہ لیے جائیں، پی این ایم سی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان نرسنگ اینڈمڈوائفری کونسل(پی این ایم سی)نے پنجاب نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ کو این ٹی ایس کے ذریعے نرسنگ امتحان منعقد کرانے کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کر دی۔

سیکرٹری پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل یاسمین آزاد نے چیئرپرسن نرسنگ ایگزامی نیشن بورڈ پنجاب کومراسلہ لکھا ہے جس میں نرسنگ امتحان این ٹی ایس کے ذریعے منعقد کرانے کے احکامات کو نرسنگ قانون کی خلاف ورزی قراردیاہے ۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ کا کام امتحان کرانا ہے اور بورڈ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ ائفری کونسل کے ماتحت ہے ۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ این ٹی ایس ایک نجی ادارہ ہے جس کے پاس نرسنگ امتحان منعقد کرانے کا مذکورہ تجربہ موجود نہیں ۔مراسلہ میں کہا گیا کہ ایسے احکامات سے دیگر ایگزامینیشن بورڈ پر اچھا اثر نہیں پڑیگا ا ور بین الاقوامی سطح پرنرسنگ پالیسی میں تسلسل برقرار نہیں رہے گا ، سیکرٹری نرسنگ کونسل نے پنجاب ایگزامینیشن بورڈ کو مذکورہ احکامات واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں