غزہ کے طلبہ کو پاکستان میں میڈیکل تعلیم مکمل کرنیکی اجازت

  غزہ کے طلبہ کو پاکستان میں میڈیکل تعلیم مکمل کرنیکی اجازت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غزہ کے میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ کو پاکستان میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دے دی۔

کونسل کا یہ فیصلہ غزہ کے طلبا کو پاکستان میں انسانی ہمدردی بنیادوں پر میڈیکل تعلیم جاری رکھنے کے قابل بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے اپنے حالیہ اجلاس میں یہ فیصلہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر کیا کہ وہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے غزہ کے طلبا کو پاکستان میں ایڈجسٹ کریں گے تاکہ غزہ کے طلبہ کیلئے ایک مستحکم اور وسائل سے بھرپور ماحول بنانے کا موقع فراہم کیا جا سکے ۔ سرکاری شعبے سے منسلک تدریسی ہسپتال، بطور خاص صدر PM&DC اور کونسل ممبران کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ ان طلبا کو اسی سالوں میں پاکستانی میڈیکل ایجوکیشن سسٹم میں آسانی سے شامل کیا جا سکے ۔صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ وقت کی ضرورت ہے اور کونسل مصیبت کی اس گھڑی میں فلسطینی طلبہ کی مدد کرنا چاہتی ہے ۔ اس فیصلے کے اثرات سے غزہ کے طلبا کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں