اوجی ڈی سی ایل ،این سی ایس ڈبلیو میں تعاون کا معاہدہ

اوجی ڈی سی ایل ،این سی ایس ڈبلیو میں تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد(نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خواتین کو بااختیار بنانے اور کمپنی کے اندر ان کی ترقی کیلئے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (این سی ایس ڈبلیو) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی/سی ای او احمد حیات لک اور این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے گزشتہ روز لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے ، دستخط کی تقریب او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ یہ سٹرٹیجک پارٹنرشپ او جی ڈی سی ایل کے اپنے آپریشنز میں خواتین کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کا احترام کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ او جی ڈی سی ایل اور این سی ایس ڈبلیوکے درمیان تعاون سے خواتین کو فائدہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں