شطرنج کے کھیل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، رومینہ خورشید

  شطرنج کے کھیل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، رومینہ خورشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ شطرنج کے کھیل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، شطرنج نہ صرف ذہانت کا کھیل بلکہ ایک بھرپور ثقافتی رجحان بھی ہے۔

میاں سلطان خان نیشنل چیس چیمپئن شپ پاکستان ایونٹ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا شطرنج ایک کلاسک بورڈ گیم ہے جو صدیوں سے چلا آرہا ہے اور اسے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ کھیلتے ہیں، پاکستان بھر سے 140 سے زائد شرکا پر مشتمل یہ چیمپئن شپ شطرنج کو فروغ دینے اور نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں