ترقیاتی منصو بے بروقت مکمل کیے جا ئیں گے، ڈی سی مری

ترقیاتی منصو بے بروقت مکمل کیے جا ئیں گے، ڈی سی مری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی کام عوامی فلاح کے منصوبے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیاڑی موڑ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں ڈی سی مری نے لوئر ٹوپہ کے مقام پر پبلک وا ش روم کے لیے مختص جگہ کا دورہ کیا۔ دریں اثنا ڈ پٹی کمشنر مری نے گزشتہ روز اچانک ایم سی گرلز پرائمری سکول شوالہ کا دورہ کیا، انہوں نے دورے کے دوران سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں