محرم میں سکیورٹی، ایف سی اسلام آباد پولیس کی معاونت کریگی

محرم میں سکیورٹی، ایف سی اسلام آباد پولیس کی معاونت کریگی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس اسلا م آباد میں اہم اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جن میں سینئر پولیس افسران نے شرکت کی اور نئی بھرتیوں اورپولیس افسران کی ویلفیئر کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دی۔ دریں اثنا آئی جی نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سینئر پولیس افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت بھی کی،انہوں نے ایف سی کی ذمہ داریوں اور سیف سٹی اسلام آباد کے کردار کا جائزہ لیا،محرم الحرام میں سکیورٹی کیلئے ایف سی اسلام آباد پولیس کی معاونت کریگی ، سیف سٹی اسلام آباد کی بہتر فعالیت کے لئے مزید کیمرا جات لگائے جانے سے متعلق آئی ٹی ٹیم اور ٹیکنیکل ٹیم کو نئے اہداف سونپے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں