کمرشل پراپرٹیز کے نادہندگان کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت

کمرشل پراپرٹیز کے نادہندگان کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کی نیلامی میں حاصل کی گئی کمرشل پراپرٹیز کے نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا نادہندگان کی جائیدادیں منسوخ کی جائیں۔ نادہندگان کو بذریعہ اشتہارات اور نوٹسز متعدد بار واجبات/اقساط جمع کرانے کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں۔عوام الناس کی سہولت کے لیے سی ڈی اے کا ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ مالی سال کے اختتام پر ہفتہ اور اتوار کو رات 12:00 بجے تک کھلا رہا۔متعدد مواقع فراہم کرنے کے باوجود اقساط کی ادائیگی نہ کرنے والوں کی جائیدادیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔ الاٹمنٹ کی منسوخی کا عمل قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں