مری ، صراف کی دکان سے مصنوعی زیورات چوری

مری ، صراف کی دکان  سے مصنوعی زیورات چوری

مری (نمائندہ دنیا) مری میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے باعث تاجروں اور شہریوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔۔۔

منگل اور بدھ کی درمیانی را ت نامعلوم چور جاوید نامی صراف کی شاپ سے قریبی سیڑھی میں سوراخ کر کے داخل ہوئے اوردولاکھ روپے سے زائد کی آرٹیفیشل جیولری لے گئے۔ سیف کو کھولنے کی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے جس کے باعث سونے کے قیمتی زیورات محفوظ رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں