اغوا برائے تاوان،قتل کے مقدمہ میں مجرمان کو سزا ئے موت سنادی گئی

اغوا برائے تاوان،قتل کے مقدمہ میں  مجرمان کو سزا ئے موت سنادی گئی

راولپنڈی (خبر نگار)عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں مجرمان کو دودو بار سزائے موت سنادی ۔

عدالت نے مجرمان حیدر زمان، فرحت حسین اور احمد خان کو اغوا برائے تاوان اور قتل کے جرم میں دو دو بار سزائے مو ت اور 5/5لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنائیں، مجرمان کو سزائیں انسداد دہشتگردی کورٹ نمبر 1راولپنڈی کے معزز جج نے سنائیں،مجرمان نے شہری شمشیر علی کو اغوا کرکے 20لاکھ روپے کا تاوان وصول کیا اوراسے قتل کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں