مہاجرین مقبوضہ کشمیر کیلئے 750 پختہ مکانوں کی تعمیر کا افتتاح

مہاجرین مقبوضہ کشمیر کیلئے 750 پختہ مکانوں کی تعمیر کا افتتاح

اسلام آباد(دنیا نیوز)مہاجرین مقبوضہ کشمیر کیلئے 750 پختہ مکانوں کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا، منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا، 3096.050 ملین روپے لاگت آئیگی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے پختہ مکانات کی تعمیر کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کو کشمیری عوام نے کبھی تسلیم کیا نہ کشمیری کبھی بھی ہندوستان کے ظلم وجبر کے سامنے جھکے ہیں ، آج کا دن میں مہاجرین کشمیر کے نام کرتا ہوں ،مہاجرین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جرأت پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں