پاکستان کیخلاف سازشیں مل کر ناکام بنا ئیں گے ،سرداریعقوب

پاکستان کیخلاف سازشیں مل کر ناکام بنا ئیں گے ،سرداریعقوب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جموں و کشمیر لبریشن سیل راولپنڈی آفس اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام یوم قرارداد الحاق پاکستان پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں سابق صدر ،وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان ،حریت کانفرنس کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر ،جماعت اسلامی کے نائب امیر نور الباری ،سیکرٹری کشمیر کاز وجاہت رشید بیگ ،الطاف حسین وانی ،شیخ عبدالمتین ،سید منظور حسین شاہ ،منظور الحق بٹ ،پیرزادہ محمد افسر ،ذکی عبدالجبار ،مولانا عمر حماد ،راجہ بشیر عثمانی ،امتیاز وانی ,عطا الرحمان چوہان ،راجہ خان افسر خان ،سردار نجیب الغفور،راجہ راشد رضا ،سردار فرحان قیوم عباسی، خواجہ عمران الحق و دیگر نے شرکت کی او رخطا ب کیا ۔ سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کا بڑا اور طاقتور ملک ہے ،اسے کمزور کرنے اور سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں ہو رہی ہیں ، ہم سب نے ملکر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے ۔ قرارداد الحاق پاکستان کی بڑی اہمیت ہے بھارت جو مرضی کر لے وہ کشمیریوں کو جھکا نہیں سکتا ۔ الحاق پاکستان ہو کر رہے گا ،سبز ہلالی پرچم مقبوضہ کشمیر پر لہرا کر رہے گا۔ محمود احمد ساغر نے کہا آج کے دن سردار ابراہیم خان کے گھر پر قراداد الحاق پاکستان منظور ہوئی ،مسئلہ کشمیر دو قومی نظریہ کا نامکمل ایجنڈا ہے ہمیں اس قرارداد پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں