خواتین شادی حقوق:قانونی مدد کیلئے 348کالز موصول

خواتین شادی حقوق:قانونی مدد کیلئے 348کالز موصول

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے،خصوصی رپورٹر )خواتین کے شادی کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہیلپ لائن ‘1413’ کو نومبر 2023سے اب تک قانونی مدد کیلئے 348کالز موصول ہوئی ہیں۔

جنوری 2023میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں قائم ہیلپ لائن پر موصول کالز میں گھریلو تشدد، بچوں کی تحویل، زبردستی کی شادی اور قانونی مقدمات میں مشکلات سے متعلق شکایات شامل ہیں۔ یہ ہیلپ لائن نکاح نامہ کے اندراج، نکاح نامہ کی شقوں، شادی کی قانونی عمر، کم عمری کی شادی، شادی کی تحلیل، زبردستی کی شادی، بچوں کی تحویل، حق مہر، نان نفقہ اور جہیز سے متعلق قانونی معلومات اور مشورے دیتی ہے ۔ چیئرپرسن این سی ایچ آر رابعہ جعفری آغا نے بتایا ہیلپ لائن وکلا کے نیٹ ورک کے ذریعے قانونی مشورے اور نمائندگی فراہم کرتی ہے ۔ اپریل میں رپورٹ شدہ 24 کیسز سے بڑھ کر تعداد جون میں 54 ہو گئی جو عکاسی ہے کہ مزید افراد کو قانونی مدد اور وکالت تک رسائی مل رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں