اسلام آبادمیں 100بستروں کے جدید ہسپتال کی تعمیرشروع

 اسلام آبادمیں 100بستروں کے جدید ہسپتال کی تعمیرشروع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دار الحکومت میں 100 بستروں پرمشتمل جدید انٹرنیشنل ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا، انہوں نے کہا ہسپتال نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اور ترکیہ کی نجی کمپنی کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے اس ہسپتال کے لیے زمین فراہم کی ہے ، ہسپتال کی تعمیر مکمل طور پر ترکیہ کی ایک نجی کمپنی کی طرف سے کی جا رہی ہے ، منصوبہ کی تخمینہ لاگت 5  ارب روپے ہے جو ترکیہ کی کمپنی فراہم کرے گی، انہوں نے کہا صابر احمد کی آمد نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو دوبارہ زندہ کیا ہے ، تمام منصوبوں کی آمدن شہدا اور پولیس کی ویلفیئر پر لگائی جا رہی ہے ،وزیر داخلہ نے کہاانٹرنیشنل ہسپتال کا یہ منصوبہ این پی ایف کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہدا اور پولیس کے جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے صوبوں میں بھی کام کیا جا رہا ہے ، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے حال ہی میں شہدا اور جوانوں کیلئے حیدرآباد میں بھی ایک منصوبے کو مکمل کیا ہے ، نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر نو کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں